06:19 , 14 مئی 2026
Watch Live

فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ

فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جس سے ملک کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ میزائل جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے، جو اسے ہدف تک انتہائی درستگی کے ساتھ پہنچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فتح 4 طویل فاصلے تک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہے، جو اسے جدید جنگی تقاضوں کے مطابق بناتی ہے۔

میزائل کے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا، جنہوں نے اس کامیابی کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فضائیہ و بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔

ماہرین کے مطابق اس جدید میزائل کی تیاری پاکستان کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION